سمیڈا نے کٹلری انسٹی ٹیوٹ پاکستان کی بحالی کے منصوبہ کا پی سی ون تیار کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:46

اسلام آباد ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) سمیڈا نے کٹلری انسٹی ٹیوٹ پاکستان کی بحالی کے منصوبہ کا پی سی ون تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سمال اینڈ میڈیم انٹر پری نیور ڈویلپمینٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) اور پاکستان کٹلری سٹین لیس یوٹینسل مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایس یو ایم ای اے) کے تعاون سے کٹلری انسٹی ٹیوٹ کی بحالی کے منصوبہ کیلئے پی سی ون کو حتمی شکل دی ہے جس پر 39.84ملین روپے لاگت آئیگی۔

14 کنال اراضی پر تعمیر کیا جانے والے منصوبہ کی تکمیل سے غیر تربیت یافتہ افرادی قوت کو پیشہ وارانہ اور فنی تربیت کے ساتھ ساتھ مینجرز کی تربیت کا بھی انتظام ہوگا جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں