قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ ہفتہ کے دوران اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 14:05

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ ہفتہ کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 3 اور 4 فروری کو پی اے سی کے اجلاس ہونگے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 3فروری کو پی اے سی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے معاملات زیر غور لائے جائیں گے جبکہ 4 فروری کو 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں کے بارے میں آڈٹ رپورٹ زیر بحث لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں