مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون کا وفد کے ہمراہ شکرپڑیاں میں لوک ورثہ پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ

جمعرات 28 جنوری 2016 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے اپنے وفد کے ہمراہ شکرپڑیاں میں لوک ورثہ پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان مانومنٹ میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدوجہد آزادی اور آزادی کے بعد ملکی ترقی کی غرض سے تخلیقی مناظر دیکھے۔

(جاری ہے)

مالدیپ کی خاتون وزیر خارجہ نے میوزیم میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تصاویر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے تخلیق پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے اور انکی ملکی آزادی کیلئے جدوجہد پر دونوں رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مالدیپ کی وزیر خارجہ نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم کا دورہ اور پاکستانی عوام کی جانب سے جدید ملک کی تعمیر کیلئے جدوجہد آزادی کی تاریخ سے آگاہی سے مجھے نہایت خوشی ہوئی ‘مالدیپ کی حکومت اور عوام خوشحال پاکستان اور انکے عوام کیلئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں