پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے تعین کیلئے رابطے میں ہیں ،امید ہے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان سے شیئر کی جائے گی،سعودی ایران حکومتوں نے تناؤ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشتگردی صرف بھارت نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مسئلہ ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 28 جنوری 2016 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے تعین کیلئے رابطے میں ہیں ،امید ہے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان سے شیئر کی جائے گی،سعودی ایران حکومتوں نے تناؤ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا،، دہشتگردی صرف بھارت نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مسئلہ ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا کو ہفتہ وارنیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران کی حکومتوں نے تناؤ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نواز شریف جلد قطر کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کیلئے چار ملکی اجلاس 6فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابیوں کی دنیا تعریفیں کرتی ہے اہداف کے حصول تک دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے تعین کیلئے حکام ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ مذاکرات دوبارہ جلد شروع ہوجائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات اٹھا رہا ہے، اہداف کے حصول تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں