نویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن ماسٹر کیٹیگر ی کے سنگلز ایونٹ میں پہلے راونڈ کے مقابلے ہوئے

جمعرات 28 جنوری 2016 17:13

نویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن ماسٹر کیٹیگر ی کے سنگلز ایونٹ میں پہلے راونڈ کے مقابلے ہوئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء)نویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن ماسٹر کیٹیگر ی کے سنگلز ایونٹ میں پہلے راونڈ کے مقابلے ہوئے۔ایونٹ میں ملک بھر سے پروفیشنل باؤلنگ پلیرز نے حصہ لیا۔ایونٹ کے پہلے راونڈ میں ہر کھلاڑی نے چار، چار گیمیں کھلیں۔

(جاری ہے)

جس میں کراچی کے دانیال شاہ نے پہلے چار گیموں میں 160 ،188،182اور 192 سکور کے مجموعی 180.5 اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

جبکہ اسلام آباد کے محمد حسین چٹھہ نے پہلے چار گیموں میں 147،181،194،194سکور کے مجموعی 179 اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اور کراچی کے اخمر عباس نے چار گیموں میں 176،177،174اور182سکور کے مجموعی 177.3 اوسط کے ساتھ تیسری نمبر پر فائز رہا۔ایونٹ کے اگلے چار گیمزآج لیژر سٹی باؤلنگ کلب صفہ گولڈ مال میں کھلیے جائے گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں