احتساب عدالت نے رینٹل پاورکیس میں ملزم راجہ بابر ذوالقرنین کومزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

جمعرات 28 جنوری 2016 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کارکے رینٹل پاورکیس میں سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے صاحبزادے راجہ بابر ذوالقرنین کومزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا، ملزم کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا، نیب نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مزید پانچ دن کیلئے ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف تفتیش میں پیش رفت کیلئے مزید ریمانڈ دیا جائے۔واضح رہے کہ سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خانکے بیٹے راجہ بابر ذوالقرنین کو کار کے رینٹل پاور کیس میں نیب نے تحویل میں لیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں