چین کے نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لئے چینی فنکاروں کی زبردست پرفارمنس

ایسی تقریبات ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 28 جنوری 2016 19:19

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) چین کے نئے سال کی آ مد کے سلسلے میں چینی فنکا روں کی جا نب سے شا ندار پر فا رمنس ،حا ضر ین نے د ل کھو ل کر داد دی۔جمعرات کو پا کستان نیشنل کو نسل آ ف آ رٹس میں چینی سفا رتخا نے اور وزارت اطلا عات و نشر یات کے مشتر کہ تعاون سے نئے چینی سا ل کو خیر مقدم کر نے کیلئے تقر یب کا اہتمام کیا گیا جس میں چینی بچو ں کے قو می تھیٹر کے فنکا روں کی جا نب سے چینی کھیل "تھری مو نکس"پیش کیا گیا ۔

ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی مر تضی جا وید عبا سی نے چینی فنکا روں کی جا نب سے پا کستان میں ز بر دست طر یقے سے چینی ثقا فت کو متعارف کروا نے کے سلسلے کو سرا ہا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقر یبات اور عوامی و فود کے تبا دلے ثقا فت کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

"تھری مو نکس" کی کہا نی قد یم ز ما نے کے چینی ہیرو سے متعلق ہے جو کہ پہا ڑوں پر تین چھو ٹے مو نکس کے ساتھ ایک مندر میں رہا ئش پز یر تھا۔

چینی کھیل کو شا ئقین کی جا نب سے خوب پسند کیا گیا۔ہر سال نئے چینی سال کی آ مد پر چین میں سر کا ری چھٹی ہو تی ہے۔چینی نئے سال کی تقر یبات کا آ غاز دسمبر کے وسط سے شروع ہو کر جنو ری کے وسط تک جا ری رہتی ہیں اور پو رے چا ند کی آ مد پر ختم ہو تی ہیں۔نئے سال کی تقر یبات چینی شہر یوں کیلئے انتہا ئی اہمیت کی حا مل ہو تی ہیں۔چین میں اس مو قع پر ہر طر ف جشن کا سا ماں ہو تا ہے جس میں ہر عمر کے لو گ بھر پو ر شر کت کر تے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی مر تضی جا وید عبا سی سمیت متعدد سفا رتکا روں اور حکومتی نما ئندوں سمیت شہر یوں کی بڑ ی تعداد نے تقر یب میں شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں