ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق اہم پیش رفت

الیکشن کمیشن 40 روز میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کریگا،اسی سال الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ ہوگا ، بعد میں عام انتخابات میں اس کے استعمال کا فیصلہ کیا جائیگا ،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں آن کال ووٹنگ کا استعمال کیا جائیگا،چیئر مین کمیٹی عارف علوی کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 28 جنوری 2016 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کیذیلی کمیٹی میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے،کمیٹی کو سمارٹ میٹک کمپنی نے سمندر پار پاکستانیز کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق بریفنگ د یتے ہوئے کہا ہے کہ کال کر کے اوورسیز ووٹرز ووٹ ڈال سکتے ہیں، ووٹرز پولنگ سے پہلے اپنی رجسٹریشن ائیر پورٹس یا سفارتخانوں میں کرائینگے۔

کمیٹی نے سمارٹ میٹک نامی کمپنی سے آن کال ووٹنگ سے متعلق پرپوزل مانگ لئے ہیں۔کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 40 روز میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کریگا،چیئر مین کمیٹی عارف علوی نے کہا کہ اسی سال الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ ہوگا تجربہ کے بعد عام انتخابات میں اس کے استعمال کا فیصلہ کیا جائیگا ،جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں آن کال ووٹنگ کا استعمال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئر مین عارف علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلا س میں کمیٹی ممبران کے علاوہ ،الیکشن کمیشن حکام اورسمارٹ میٹ نامی پرائیوٹ کمپنی حکام نے شرکت کی ۔سمارٹ میٹ کی جانب سے کمیٹی کو سمندر پار پاکستانیز کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سمارٹ میٹ نامی کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ کال کر کے اوورسیز ووٹرز ووٹ ڈال سکتے ہیں، ووٹرز پولنگ سے پہلے اپنی رجسٹریشن ائیر پورٹس یا سفارتخانوں میں کرائینگے۔کمیٹی نے سمارٹ میٹ نامی کمپنی سے آن کال ووٹنگ سے متعلق پرپوزل مانگ لئے ہیں ۔چیئر مین کمیٹی عارف علوی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، سمارٹ میٹک کمپنی نے سمندر پار پاکستانیز کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق بریفنگ دی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 40 روز میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق ٹینڈر جاری کریگا اور اسی سال ای وی ایم کا تجربہ ہوگا، تجربہ کے بعد عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال الیکشن ہوئے تو ای وی ایم کا استعمال اور سمندر پار پاکستانیز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں آن کال ووٹنگ کا استعمال کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں