مولانا فضل الرحمن اور حنیف جالندھری کے درمیان ملاقات، اسلامی اقدار کے تحفظ ، دینی مقاصداور مدارس دینیہ کے دفاع کے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
مدارس کی حریت وآزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ،پاکستان ہمارے اکابر کی میراث ہے، اس کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کریں گے ،دینی اقدار وروایات کے معاملے میں کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے نہ ہی علماء وطلباء پر کوئی قدغن قبول کی جائے گی، جے یو آئی (ف) کے امیر اوروفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل کا ملاقات میں مشترکہ عزم کااظہار
جمعرات 28 جنوری 2016 19:24
اسلام آباد/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جامعہ خیر المدارس آمدکا دورہ کرکے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف جالندھری سے طویل مشاورت کی جس دوران اسلامی اقدار کے تحفظ ، دینی مقاصداور مدارس دینیہ کے دفاع کے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیاگیا اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ مدارس کی حریت وآزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان ہمارے اکابر کی میراث اور ہمارا گھر ہے اس کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ،دینی اقدار وروایات کے معاملے میں کسی کو کسی شکل میں شب خون نہیں مارنے دیں گے اور نہ ہی علماء وطلباء پر کوئی قدغن قبول کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمن پاکستان کی قدیم اور معروف دینی درسگاہ جامعہ خیر المدارس تشریف لائے ۔(جاری ہے)
جامعہ کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری اور جامعہ کے اساتذہ وطلباء نے مولانا کا استقبال کیا ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد حنیف جالندھری کی طویل ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں موجودہ عالمی اور ملکی حالات،دینی مدارس کے بارے میں حکومتی پالیسیوں اور وطن عزیز میں دینی اقدار وروایا ت سمیت دیگر اہم امور پر غور وخوض اور مشاورت کی گئی ۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اسلامی اقدار وروایات کے تحفظ اور دینی مدار س کی حریت وآزادی کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کا اعادہ کیا ۔ا س موقع پردونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مدارس میں اصلاحات کی آڑ میں کسی قسم کا بیرونی ایجنڈہ ہر گز مدارس پر مسلط نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس وقت ملک میں عمومی نظام ونصاب تعلیم میں نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کی روشنی میں اصلاحات کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مدارس میں اصلاحات کاراگ الاپنے کی بجائے پاکستان سے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کر کے پاکستان کے نظام تعلیم کوقیام پاکستان کے مقاصد سے ہم آہنگ کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ دینی اقدار ورویات پر کسی شکل میں کسی جانب سے کوئی شب خون مارنے دیں گے نہ ہی مذہبی طبقا ت پر کوئی قدغن قبول کی جائے گی ۔اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری کی جانب سے مولانافضل الرحمن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں جامعہ خیر المدارس کے اساتذہ مولانا ازہر ،ناظم جامعہ مولانا نجم الحق، مولانا اکبر ،مولانا احمد حنیف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے ۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے دورہ خیر المدارس کے دوران جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا صدیق کی عیادت کی اور ان سے اپنی دینی اور سیاسی جدوجہد کی کامیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ۔جامعہ خیر المدارس کے فاضل اور جامعہ قاسم العلوم کے مہتمم صاحبزادہ مولانا اسعد محمود بھی آپ کے ہمراہ تھے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت