پاکستان اور سویڈن پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر اور تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو بڑھا کو باہمی تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں :ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضی جاویدعباسی کی سویڈن کے سفیر سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:46

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضی جاویدعباسی نے کہا ہے ۔کہ پاکستان اور سویڈن پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر اور تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو بڑھا کو باہمی تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سویڈن کے سفیر Mr. Tomas Rosanderسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈپٹی سپیکر سے ملا قات کی ۔

ڈپٹی سپیکر نے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ ،تاجر برادری کے مابین مسلسل رابطوں کی ضر ورت پر زور دیاانہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلے انہیں ایک دوسر ے کو سمجھنے اور ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع میسرکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک -سویڈن دوستی گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین روابط کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہاہے ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بیرونی ممالک کے ساتھ سر مایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی بحالی موجودہ جمہوی حکومت کی اوالین تر جیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سر مایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں اور پاکستان میں توانائی ،ٹیلی مواصلات ،تجارت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سر مایہ کاری کے وافر مواقعے موجود ہیںجن سے سویڈن کے سر مایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سویڈن کے سفیر Mr. Tomas Rosander کو سویڈن کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سر مایہ کاری کرنے کے لیے راغب کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔انہوں نے GSP (Plus) کے حصول کے سلسلے میں سویڈن کی مسلسل کو ششوںاور پاکستان میںکام کرنے والی سویڈش کمپنیوں کے کام کوسر اہا ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیو ں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس نے70ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نقصان کے علا و ہ ملکی معشیت کو بھی بری طر ح متاثر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور صر ف چند علا قوں میں عسکریت پسند عناصر موجود ہیں ۔جن کا آپر یشن ضرب عضب کے ذریعے صفایا کیا جا رہا ہے اور مسلح افواج کو اس سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلا غ مغرب میں پاکستان کے تشخص کو منفی طور پر پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے سفیر سے سویڈن کے ذرائع ابلا غ میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔

سویڈن کے سفیر Mr. Tomas Rosander نے کہا کہ سویڈن پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور اقتصادی شر اکت دار سمجھتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی شعبوں میںسر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں باہمی مفاد کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سر اہتے ہوئے پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اپنی حکومت کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین رابطوں کو فروغ دینے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قر یب لانے اور دوطر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میںاہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں