اسلام آباد، حساس ادارے کے افسراورپولیس کے درمیان ہوائی فائرنگ کاتبادلہ

پولیس نے آفیسرکوتحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا

جمعرات 28 جنوری 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) تھانہ مارگلہ کی حدودمیں حساس ادارے کے افسراورپولیس کے درمیان ہوائی فائرنگ کاتبادلہ،پولیس نے آفیسرکوتحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاک نیوی کے سینئرافیسرحسن مقصوداپنی بیوی کے ہمراہ ایف نائن پارک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ پولیس موبائل نے پٹرولنگ کے دوران ان سے پوچھ گچھ شروع کردی جس کوحسن مقصودنے اپنی بے عزتی تصورکیااوران پولیس کودھمکیاں دینی شروع کردیں اورساتھ ہی دوہوائی فائربھی کردیئے ،جس کے جواب میں پولیس نے بھی ہوائی فائرکرتے ہوئے حسن مقصودکوتحویل میں لیکرتھانہ مارگلہ منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں