اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
جمعہ 29 جنوری 2016 11:42
اسلام آباد/مظفرآباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، شہریوں نے کئی دن سے جاری دھند سے چھٹکاراحاصل کرلیا، چترال، کالام، مالم جبہ، دیر، سوات، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، سکردو، استور، دیامیر، غذر اور گانچے میں برفباری جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی گئی ۔
بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے ۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 08، پاراچنار منفی 06، گوپس منفی05، استور منفی 04، گلگت منفی 03، مالم جبہ، قلات منفی 02 ، کالام منفی 01ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل ا?باد، ساہیوال ڈویژن)، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، شمالی بلوچستان(کوئٹہ، قلات، ژوب، سبی ڈویژن)،میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان، ملتان ،بہاولپور، سکھر ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری کوئٹہ(جی سی53، شیخ مندہ47،سمنگلی45)، قلات08ملی میٹر، خیبرپختونخواہ (دیر23، پٹن17، چترال14، کالام12، بالاکوٹ11، مالم جبہ09، لوئر دیر 08، پاراچنار06، سیدو شریف، میرکھانی05، کاکول03،دروش02، چراٹ، ڈی آئی خان01ملی میٹر) جبکہ کالام06 اور مالم جبہ03 انچ برفباری، پنجاب لاہور (ائیر پورٹ07، سٹی04)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ03، سیدپور02، گولڑہ، بوکرہ01)، مری03، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ02، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، منڈی بہاولدین، سرگودھا01، کشمیر کوٹلی 04، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ، مظفر آباد01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
کرکٹ آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے نتائج ..
یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کی بھر پور حمایت کرنے اور سائیکنگ کے فروغ دینے کے لیے پاکستان ..
واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق