آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کو دھچکا لگا‘آپریشن کے باعث بھاگنے والے طالبان افغانستان میں کارروائیوں میں مصروف ہو گئے ہیں‘ حقانی نیٹ ورک کیخلاف پاکستان کو مزید کارروائی کرنا ہو گی‘ امریکی جنرل نکلسن کا سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان

جمعہ 29 جنوری 2016 11:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) امریکی جنرل نکلسن نے پاکستان کی دہشت گردی کی خلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کو دھچکا لگا‘آپریشن کے باعث بھاگنے والے طالبان افغانستان میں کارروائیوں میں مصروف ہو گئے ہیں‘ حقانی نیٹ ورک کیخلاف پاکستان کو مزید کارروائی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل نکلسن نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، اس آپریشن کے باعث بھاگنے والے طالبان افغانستان میں کارروائیوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کے قبائلی علاقے حقانی نیٹ ورک کی پناہ گاہ رہے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کو حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں