ایف بی آرکا ٹیکسٹائل انڈسٹری کوجی آئی ڈی سی چھوٹ دینے سے انکار
جمعہ 29 جنوری 2016 12:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی)سے چھوٹ دینے سے انکار کردیا ہے، البتہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے رکے ہوئے 200 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز کے اجرا کے بارے میں میکنزم متعارف کروانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔دستیاب دستاویز کے مطا بق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ایکسپورٹ اورینٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کوبچانے کیلیے اور بڑے پیمانے پرلوگوں کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے ساتھ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مزید کمی کو روکنے کیلیے جامع اقدامات اٹھائے
جائیں۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر مقامی سطح پر عائد پانچ فیصد ٹیکس کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی جائے اور جو مصنوعات برآمد کی جائیں، ان برآمدات پر ان صنعتوں کو مقامی سطح پر ادا کیا جانے والا ٹیکس ڈیوٹٰی ڈرابیک کی صورت میں واپس کردیا جائے۔
دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ایکسپورٹ ری فنانسنگ فیسلٹی کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے موصول ہونے والے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے لیٹر میں دی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے البتہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی ہے۔اس بارے میں واضح کردیا گیا ہے تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر کے زیر التوا اربوں روپے مالیت کے ریفنڈز کی ادائیگی کیلیے میکنزم متعارف کروانے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس میں ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ریفنڈز کی ادائیگی کیلیے خصوصی بانڈ جاری کیے جائیں یا دیگر ذرائع اختیار کرکے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ریفنڈز کلیئر کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفنڈ کلیمز کی کلیئرنس کے حوالے سے ٹیم کام کررہی ہے جو ٹیکس دہندگان کے کلیمز جینوئن ہوں گے اور تمام پراسیس پورا ہوچکا ہوگا تو وہ کلیئر کردیے جائیں گے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ اپٹما کی دیگر تجاویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے اور جو تجاویز قابل عمل ہوں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری