ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کی حقیقت سامنے آ گئی ،پی ٹی آئی نے بھی اس مک مکا کا کئی بار بر ملا اظہار کیا ۔ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 12:14

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کی حقیقت سامنے آ گئی ،پی ٹی آئی نے بھی اس مک مکا کا کئی بار بر ملا اظہار کیا ۔ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کی سیاست کافی عرصہ سے چلی آ رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی اس مک مکا کا کئی بار بر ملا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب اشارہ کیا ہے لیکن اس بات پر تشویش ہے کہ نواز شریف نے کس قیمت پر پیپلز پارٹی سے مک مکا کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں