اسلام آباد : حکومت نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی کمی کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 14:46

اسلام آباد : حکومت نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی کمی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء) : حکومت نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 11 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول 7 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے اور ایچ او بی سی 10 روپے 15 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ مٹی کا تیل 8 روپے 17 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 36پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 68 روپے 69 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 69 روپے 79 پیسے فی لٹر ہوجائےگی جبکہ ایچ او بی سی 70 روپے 51 پیسے، مٹی کا تیل 40 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل 39 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں