پاکستان کی فلاح اور بہتری کیلئے ہر سیاسی جماعت سے مک مکا کر سکتے ہیں‘حکومت نے پی ٹی آئی اے استعفے منظور نہیں کئے کیا یہ مک مکا نہیں تھا‘ عمران خان کے ذاتی گھر یا یونیورسٹی کے پلاٹ کا معاملہ ہو نواز شریف نے ہمیشہ ان کے سر پر ہاتھ رکھا‘ عمران خان کو گھر اور یونیورسٹی کیلئے زمینیں دیں‘ وزیراعظم نے عمران خان کی بہت فیور کی‘ خدا کیلئے قوم سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاعمران خان کے بیان پرردعمل

جمعہ 29 جنوری 2016 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلاح اور بہتری کیلئے ہر سیاسی جماعت سے مک مکا کر سکتے ہیں،حکومت نے پی ٹی آئی اے استعفے منظور نہیں کئے کیا یہ مک مکا نہیں تھا۔وہ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں،اپنی باتوں کو چھپانے کیلئے جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، عمران خان وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس دوبارہ غور سے سنیں، وزیرداخلہ نے یہ نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی سے مک مکا ہوا ہے، انہوں نے صرف اپوزیشن لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ خورشید شاہ چوہدری نثار بارے اکثر تنقیدی جملے کہتے رہتے تھے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ جہاں تک مک مکا کی بات ہے تو ملک کی بہتری اور مفاد کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت سے مک مکا کر سکتے ہیں، ملکی مفاد میں پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں کئے، کیا یہ مک مکا نہیں تھا، عمران خان کے ذاتی گھر یا یونیورسٹی کے پلاٹ کا معاملہ ہو، میاں نواز شریف نے ہمیشہ عمران خان کے سر پر ہاتھ رکھا، عمران خان کو گھر اور یونیورسٹی کیلئے زمینیں دیں، وزیراعظم نے عمران خان کو بہت فیور کیا، خدا کیلئے قوم سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں