پی ایم ڈی سی کے معاملات کو شفاف طریقے سے چلائے جانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،سائرہ افضل تارڑ
حکومت نے پی ایم ڈی سی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے، ماضی کی طرح پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور سیاست بازی برداشت نہیں کی جائے گی اور اب نئی تشکیل شدہ کونسل اور وزارت صحت دونوں مل جل کر کام کریں گی، پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 29 جنوری 2016 18:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء ) وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معاملات کو شفاف طریقے سے چلائے جانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ ملک بھر میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔
اس ضمن میں بنائے گئے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو یہاں پی ایم ڈی سی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی ایم ڈی سی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اب ماضی کی طرح پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور سیاست بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔(جاری ہے)
اور اب نئی تشکیل شدہ کونسل اور وزارت صحت دونوں مل جل کر کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے ، رجسٹریشن اور امتحانات کے نظام کو قابل اعتماد بنانے کے لیے وزارت صحت اور کونسل کے مابین ایسی رابطہ کاری اور ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے جس سے اس ادارہ میں کرپشن بالکل ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کو ماضی میں کئے گئے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کو تسلیم کئے جانے کے حوالہ سے فیصلوں اور سفارشات کی موزونیت کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے اور اس ضمن میں کونسل کی شفارشات کواہمیت دی جائے گی تاکہ ملک بھر میں میڈیکل کی تعلیم اور طبی پیشہ کو دھارے میں لایا جا سکے۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مریضوں کو فوری طبی امداد اور طبی نگہداشت جبکہ غریب طلبا کو میڈیکل کی تعلیم مفت فراہم کر کے نجی میڈیکل اداروں کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کوطویل اور مختصر مدتی حکمت عملی کے ذریعے موثر اور زیادہ فعال بنایا جائے گا۔ تاکہ بین الاقوامی طورپر اہم ادارے کی اہمیت میں اضافہ کیا جاسکے اور طب کے شعبے میں رائج جدت پسندی کو بھی پروان چڑھایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑ نے توقع ظاہر کی کہ نئی کونسل کے صدر اور اراکین اداروں سے کرپش کے خاتمہ، طبی معیار میں بہتری لانے اور اداروں کی رجسٹریشن کی لیے پوری تندہی اور مستعدی سے کام کریں گے ،پی ایم اینڈ ڈی سی میں کرپشن اور کوتاہی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ میرے لیے باعث مسرت ہے کہ جو وعدہ میں نے اس ملک کی عوام کے ساتھ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے اور آج ایک شفاف انتخابات کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی نو منتخب باڈی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد ادارے کو موثر بنانا اور کرپشن کا مکمل خاتمہ ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کے نئے صدر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہری اور کونسل کے نئے اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ایم ڈی سی کے معاملات میں شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار میں بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور طبی معیار اور تعلیمی معیار میں بہتری کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ نئی تشکیل شدہ کونسل کے نو منتخب اراکین صدر نے میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دی کہ وہ این ی بی کے امتحانات کو آ کر دیکھ لیں کہ کس طرح غیر جانبدارانہ کمیٹی کے زیر اہتمام امتحان کا انعقاد کے جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق
سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے ..
گیس کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے ..
ایوان میں اراکین کو فلور چیف وہپ کی طرف سے دی گئی فہرست کے مطابق دیا جاتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ..
قومی اسمبلی کے نو منتخب رکن فیصل امین خان نے حلف اٹھا لیا
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹروےترجیحی منصوبہ ہے،وفاقی وزیرمواصلات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق