وفاقی حکومت کا تمام ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں 31 مارچ سے قبل گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بینک اکاؤنٹس میں پنشن منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا
جمعہ 29 جنوری 2016 18:34
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے پنشن کی ادائیگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پہلے مرحلے میں 31 مارچ سے قبل گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کوان کے فراہم کردہ بینک اکاؤنٹس میں پنشن منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس ضمن میں نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں سہولیاتی کاؤنٹر قائم کئے جا رہے ہیں جہاں پر اس سہولت سے مستفید ہونے کے بارے میں مکمل معلومات اور ضروری دستاویزات دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ اے جی پی آر کے قریبی دفتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پنشن کے حصول کے نئے نظام کے تحت پنشن کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ کی طرز پر ہوگی۔
ماہانہ پنشن براہ راست پنشن کے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ پاکستان میں کسی بھی بینک کی برانچ میں پنشن اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ پنشن کی وصولی اب پنشن بل کے جھنجھٹ کے بغیر ہوگی۔ اس کے علاوہ چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشن وصول کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ حصول پنشن کے نئے نظام (ڈی سی ایس) پر منتقلی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ بینک سے تصدیق شدہ آپشن فارم، 20 روپے کے اسٹام پیپر پر انڈیمنٹی بانڈ نوٹری پبلک سے تصدیق کی کاپی اور فیملی پنشن کی صورت میں بیوہ کے نان میرج سرٹیفیکیٹ کی کاپی سمیت مطلوبہ کاغذات اے جی پی آر میں جمع کروانا ہوں گے۔ مطلوبہ کاغذات اے جی پی آر کی ویب سائیٹ www.cga.gov.pk اور www.agpr.gov.pk کی ویب سائیٹس پر حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اے جی پی آر کے تمام دفاتر سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ کاغذات اے جی پی آر کے دفتر کو جمع کروا کر بینک سے اپنے پنشن کاغذات کی واپسی کے لئے مراسلہ حاصل کریں اور بینک سے اپنے پنشن کاغذات کی واپسی یقینی بنائیں۔ جمع شدہ فارمز اور پنشن کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد پنشن کی رقم متعلقہ بینک برانچ میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گی جسے پنشنر چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نکلوا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق 31 مارچ 2016ء کے بعد گریڈ 17 سے 22 کے پنشنرز کی پنشن کی ادائیگی پنشن بک سے نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر ..
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط،ایک ہزار 244 منشیات فروش گرفتار ..
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
مولانا عبد الفغورحیدری سے محمد اسلم کی ملاقات ،ملک بھر کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار