رضا ربانی سے کیوبا کے سفیر گیبرئیل ٹئیل کیپو کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، پارلیمانی روابط کو فروغ دینے ودیگر امورپر تبادلہ خیال

جمعہ 29 جنوری 2016 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے کیوبا کے سفیر گیبرئیل ٹئیل کیپوٹے نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضابانی نے کہا کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔ بعدازں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے فلسطین کے سفیر ولید احمد محمود ابوعلی نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں