فاٹا انتظامیہ کاسینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کے اراکین کو دورہ شمالی وزیر ستان پر سیکیورٹی دینے سے معذرت

فاٹا اصلاحات کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، چیئرپرسن کمیٹی

جمعہ 29 جنوری 2016 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میں فاٹا انتظامیہ نے کمیٹی اراکین کے دورہ شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی دینے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو شمالی وزیرستان جانے کیلئے سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے، اپنی زمہ داری پہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ کمیٹی نے وزارت سیفران کو اراکین کے دور ہ شمالی وزیر ستان کیلئے ہیلی کاپٹر اور سیکیورٹی فراہم کر نے کی ہدایت کر دی۔

کمیٹی اراکین نے آئی ڈی پیز کی حالت زار پر اظہار تشویش کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ لوگوں کیلئے فنڈز نہ کافی ہیں،فاٹا متاثر ین اور انتظامیہ کے بیانات میں تزاد ہے۔کمیٹی نے متاثر ہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی مختص شدہ رقم فوری جاری کرنے کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین نسرین جلیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ،اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ فاٹا انتظامیہ ،وزارت سیفران حکام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کمیٹی کو شمالی وزیرستان کا دورہ کی اجازت نہ ملنے پر اراکین کا احتجاج کیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئر پرسن نسرین جلیل نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کیلئے کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں ،جن میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کو آزاد حیثیت اوروہاں مکمل عدالتی نظام رائج کیا جائے ،فاٹا کے لوگوں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں،فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے،فاٹا کے عوام کو صحت تعلیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،جنگ سے متاثر ہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے اورمتاثر ہ علاقوں کی بحالی کیلئے مختص کردہ فنڈز فوری جاری کیئے جائیں۔

کمیٹی نے آئی ڈی پیز کی حالت زار پر کمیٹی اراکین نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ جنگ سے متاثرہ لوگوں کیلئے فنڈز نہ کافی ہیں،اس حوالے سے فاٹا متاثر ین اور انتظامیہ میں تزاد ہے، فاٹا سیکرٹیریٹ حکام کا کہنا تھا کہ فاٹا متاثر ین کو فنڈز جاری کردیئے گے،جبکہ فاٹا متاثرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک سروے ہی نہیں ہوا تو فنڈز کہاں سے ملیں گے۔کمیٹی نے سفارش کی کے متاثر ہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی مختص شدہ رقم فوری جاری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں