وزیر اعظم نے سی ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگادی ، وفاقی دارالحکومت میں جاری منصوبوں جلدکو مکمل کرنے کی ہدایت

بدیانت اور نااہل افسروں کی جگہ قابل افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں ، تجاوزات کی روک تھام کے لئے میونسپل پولیس تشکیل دی جائے ،اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے ، سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے جدید طریقے اختیار کرے،وزیر اعظم نواز شریف کا سی ڈی اے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

جمعہ 29 جنوری 2016 20:09

وزیر اعظم نے سی ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگادی ، وفاقی دارالحکومت میں جاری منصوبوں جلدکو مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے سی ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ، ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کا قدرتی حسن متاثر نہیں ہونا چاہیے اورنہ ہی اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی ہونی چاہیے ، سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے جدید طریقے اختیار کرے ۔

وہ جمعہ کو اپنی زیر صدارت سی ڈی اے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری ، چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے کیڈ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ بدیانت اور نااہل افسروں کی جگہ قابل افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں اور سی ڈی اے میں میونسپل پولیس تشکیل دی جائے ۔

سی ڈی اے میں بھرتیوں میں پابندی عاید کی جائے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ، ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کا قدرتی حسن متاثر نہیں ہونا چاہیے اورنہ ہی اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی ہونی چاہیے ، سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے جدید طریقے اختیار کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں