تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے تحریری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا،چیئرمین تحریک انصاف پر کسی بھی امیدوار کی حمایت پر پابندی عائد،انتخابی مہم کے دوران جلسے' جلوسوں کا انعقاد ممنوع قرار
گروہ بندی' بد عنوانی' دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں دی جائینگی ،خلاف ضابطہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے نا اہلیت،پارٹی ٹکٹ سے محرومی اور بنیادی رکنیت کے اخراج جیسی سزائیں دی جائینگی، ضابطہ اخلاق کے نکات
جمعہ 29 جنوری 2016 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے تحریری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کرنل ریٹائرڈ خالد ظہور کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انداز میں انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے مندرجہ ذیل اہم اصول مرتب کیے گئے ۔
چیئرمین تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کی حمایت پر مکمل پابندی عائدہوگی ۔انتخابی مہم کے دوران جلسے' جلوسوں کا انعقاد ممنوع قراردیا گیا ہے۔ وال چاکنگ' بل بورڈز' آتش بازی , انتخابی ضیافتوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت بھی منع ہو گی۔(جاری ہے)
امیدوارمحض سوشل میڈیا' انفرادی ملاقاتوں اور عمومی سائز کے پمفلٹس کے ذریعے ہی انتخابی مہم چلا سکیں گے ۔
کسی بھی سطح کے انتخابات کیلئے گروہ بندی اور پینلز کی تشکیل پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔ گروہ بندی' بد عنوانی' دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں دی جائینگی۔خلاف ضابطہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے نا اہلیت' پارٹی ٹکٹ سے محرومی اور بنیادی رکنیت کے اخراج جیسی سزائیں دی جائینگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کردہ مبصرین انتخابی مہم اور عمل کے جائزے/نگرانی کے مجاز ہونگے۔ الیکشن کمیشن انتخابی تنازعات کے حل کیلئے غیرجانبدار' متحرک اور تیز تر وسائل بھی فراہم کریگا۔ انتہائی جامع نکات کا حامل ضابطہ اخلاق چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا، جسے فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں پر لازم ہے کہ وہ اس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جماعت کے اندر انتخابات کے انعقاد کیلئے انتہائی جامع اور موثر ضابطہ اخلاق نہ صرف مرتب کیا بلکہ اس کے نفاذ کیلئے بھی قابل ذکر اقدامات اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار