ملک سیاسی جگت بازیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمارے پاس کرنے کیلئے اور بھی بہت سے کام ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاسینیٹر اعتزاز احسن کے بیان پر رد عمل

جمعہ 29 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک سیاسی جگت بازیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمارے پاس کرنے کیلئے اور بھی بہت سے کام ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہر شخص کو جواب دینا ضروری نہیں ہے اس وقت ہمارا ملک سیاسی جگت بازیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کرنے کیلئے اور بھی بہت سے کام ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں