آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کا فروری میں بڑا ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 29 جنوری 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) جمعہ کو آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کا اجلاس ، فروری میں ایک بڑا ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آل پاکستان مسلم لے مرکزی دفتر میں فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد حسین کی صدارت میں اجلاس منعقد کیاگیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن سید مصطفیٰ شاہ، فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب احمد، شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس،چودھری افسر، راجہ جمشید، راجہ ہارون، سید ہادی رضوی اور دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کی تنظیم فروری میں ایک بڑا ورکرز کنونشن منعقد کرے گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہفتہ وار میٹنگز کا فیصلہ بھی کیا گیا تا کہ ذیلی تنظیموں کی ہفتہ وار بنیادوں پر کارکردگی جانچی جائے اور کوتاہیوں کو دور کیاجاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد کی طرف سے تمام صوبائی تنظیموں کو پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد پورے ملک میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

مرکزی قیادت کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد پارٹی کو انتخابات2018کے لئے بھرپور تیار کرنا ہے۔ دریں اثناء اسلام آباد کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات طارق عباس، ملک غلام اصغر، محمد شبیر،سجاد نیازی، وحید احمد اور دیگر نے اے پی ایم ایل کے صدر راجہ حماد اور این اے48کے نائب صدرسید ہادی رضوی سے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی اورپارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی ایک بڑی تعداد سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پارٹی راہنماؤں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے پارٹی میں آنے سے فیڈرل کیپیٹل کی تنظیم زیادہ مستحکم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں