(ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو بس سروس سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی، وزیراعظم پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں،(ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی کیونکہ دھاندلی کرنے والے کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 29 جنوری 2016 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی، وزیراعظم نواز شریف پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں،(ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی کیونکہ دھاندلی کرنے والے کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مسائل کا پتہ ہی نہیں ہے وہ پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں، مک مکا عوام کو لوٹنے کیلئے کیا جاتا ہے، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خریدا ہوا ہے، میں سوچتا ہوں کہ وزیراعظم نے انہیں کیسے خریدا ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خرید لیا تھا، انتخابات میں چار میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے حلقے میں غیر قانونی طور پر 21ہزار ووٹ نادرا کے ذریعے منتقل کئے گئے، ان ووٹوں کی منتقلی کا جواب لیں گے، ایاز صادق اس معاملے سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں