بھارت اور افغان ایجنسیاں مل کر پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں ،’’را‘‘مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کو پیسے فراہم کرتی ہے،اغواء کیلئے لوگوں کو ٹیلی فون پردھمکیاں دیتا تھا،میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی ،قران پاک اور دیگر کتابیں پڑھنے سے آنکھیں گھل گئیں ،سیکورٹی اداروں کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد لطیف اﷲ محسودکا مبینہ ویڈیو بیان

جمعہ 29 جنوری 2016 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد لطیف اﷲ محسودنے کہا ہے کہ بھارت اور افغان ایجنسیاں مل کر پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں ،’’را‘‘مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کو پیسے فراہم کرتی ہے،اغواء کیلئے لوگوں کو ٹیلی فون پردھمکیاں دیتا تھا،میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی مگرقران پاک اور دیگر کتابیں پڑھنے سے آنکھیں گھل گئیں۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے زیر حرا ست دہشت گرد لطیف اﷲ محسود کا ایک ویڈیوبیان سامنے آیا ہے جس میں لطیف اﷲ محسود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی ٹی ٹی پی کے ذریعے کرائی جاتی ہے جبکہ تحریک طالبان پاکستان والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

’’را‘‘مہمند ایجنسی میں طالبان کے امیر عبدالوالیٰ کو پیسے اور تربیت فراہم کرتی ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ طالبان ایسے لوگ ہیں کہ ان کے خلاف کوئی بھی بات کرے گا وہ اسے ختم کر دیں گے اور اگر بھارت طالبان کو زیادہ فنڈنگ کر کے پاکستان میں دہشت گردی کرا سکتا ہے تو پاکستان بھی بھارت کو دہشت گردوں کے ذریعے پیغام بھیج سکتا ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہیں۔ وڈیو بیان میں لطیف اﷲ محسود نے بتایا کہ وہ لوگوں کو تاوان کے لیے اغواء اور ٹیلی فون پر دھمکیاں دیا کرتاتھا اور اس کے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی لیکن جیل میں آکر اس نے قران پاک اور دیگر کتابیں پڑھیں تو اس کی آنکھیں گھل گئیں۔واضح رہے کہ لطیف اﷲ مسعود ٹی ٹی پی پاکستان میں طالبان کا نائب تھا اور اسے2014ئمیں امریکہ نے پاکستان کے حوالے کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں