آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے ، اس فیصلے سے جنرل راحیل شریف کے وقار میں اضافہ ہواہے ،(ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، وزیراعظم پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں ،نواز شریف نے خورشید شاہ کو خرید رکھا ہے، سوچتا ہوں کہ وزیراعظم نے ان کو کیسے خریدا ہو گا، 2013 میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خرید لیا تھا،، دھاندلی میں ملوث لوگوں کو سزائیں نہ ملنے سے (ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
جمعہ 29 جنوری 2016 22:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اقدام کو سراہتا ہوں ان کے فیصلے خوشی ہوئی ، اس اعلان سے جنرل راحیل شریف کے وقار میں اضافہ ہواہے، (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی، وزیراعظم نواز شریف پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں،(ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی کیونکہ دھاندلی کرنے والے کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مسائل کا پتہ ہی نہیں ہے وہ پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں، مک مکا عوام کو لوٹنے کیلئے کیا جاتا ہے، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خریدا ہوا ہے، میں سوچتا ہوں کہ وزیراعظم نے انہیں کیسے خریدا ہو گا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خرید لیا تھا، انتخابات میں چار میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے حلقے میں غیر قانونی طور پر 21ہزار ووٹ نادرا کے ذریعے منتقل کئے گئے، ان ووٹوں کی منتقلی کا جواب لیں گے، ایاز صادق اس معاملے سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو سزا ئیں ملنی چاہئیں کیونکہ اگر سزائیں نہ دی گئیں تو 2018 میں بھی یہی کچھ ہوگا اور (ن) لیگ خوب دھاندلی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین منصوبے سے لاہور کی خوبصورتی تباہ کیا جا رہا ہے۔ بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے میٹرو پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اور دھاندلی کرنے والے کسی ایک شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا اسٹرکچر ٹھیک کر رہے ہیں ۔ہم اپنے صوبے کو دوسرے صوبوں کے لئے مثال بنا دیں گے ۔ خیبر پختونخواہ میں نظام کی تبدیلی دیکھ کر عوام ہمیں ووٹ دیں گے۔ آرمی چیف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اقدام کو سراہتا ہوں ان کے اس فیصلے سے خوشی ہوئی ۔ جنرل راحیل شریف کے فیصلے سے ان کے وقار میں اضافہ ہواہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار