خورشید شاہ کے خلاف ثبوتوں کو عدالت اور اسمبلی میں لے کرجاونگا،اپوزیشن لیڈر نے بھائی کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے مختلف حوالوں سے رابطہ کیا، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وہ سید خورشید شاہ کے خلاف تمام ثبوتوں کو عدالت اور اسمبلی میں لے کر جائیں گے ، اپوزیشن لیڈر نے اپنے بھائی کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے میرے ساتھ مختلف لوگوں کے ذریعے رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ خورشید شاہ کے بھائی چھ سال سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین تھے جب ان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو خورشید شاہ یہ معاملہ میرے پاس لے کر آئے اور میرے ساتھ مختلف حوالوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں نے خورشید شاہ کو جواب دیا کہ آپ تمام کام میرٹ پر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خورشید شاہ کے خلاف ثبوتوں کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سید خورشید شاہ کے خلاف ثبوتوں کو عدالت اور اسمبلی میں بھی لے کر جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے کئی وزراتوں سے کام کروائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں