باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے دوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، ہاسٹل پر حملہ میں چار کی جگہ دو دہشت گرد دکھائی دیئے، 3 افراد کو سیڑھی کے ذریعے باہر نکلتے بھی دیکھاجاسکتاہے ، حساس اداروں نے ان مشکوک افراد کے خلاف ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردیں، ذرائع

ہفتہ 30 جنوری 2016 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے دوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں عقبی دیوار سے داخل ہو کر ہاسٹل پر حملہ کرنے والے چار میں سے دو دہشت گرد دکھائی دیئے، جب کہ تین افراد کو سیڑھی کے ذریعے باہر نکلتے بھی دکھایا گیا جس کی حساس اداروں نے ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے دوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دو دہشت گردوں کو ہاسٹل سیڑھیوں میں کلاشنکوفوں سمیت دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی ۔ ذرائع کے مطابق جب دہشتگرد داخل ہوئے تو اس دوران بعض مشکوک دیوار سے لگی سیڑھی کے ذریعے عقبی دیوار سے باہر اترے بعض لوگ بھاگتے دوڑتے بھی دکھائی دیئے۔ پھر فوج کے دستے پہنچ گئے جو ویڈیو میں دکھائی دیتے ہیں تاہم حساس اداروں نے سیڑھی سے مشکوک انداز میں اترنے والے افراد کے حوالے سے ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں