اسلام آباد ،خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد
ہفتہ 30 جنوری 2016 11:20
اسلام آباد /گلگت /چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد ،خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سردہوگیا ، چترال میں برفباری سے لواری ٹنل میں گاڑیاں پھنس گئیں ،مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا،گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برفباری سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، اسلام آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ۔
آزاد کشمیر اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا ۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی ۔(جاری ہے)
جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ۔ہنزہ نگر میں سرد اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔غذر میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔چترال میں بھی وقفے وقفے سے برفبار ی سے گزشتہ روز سے کئی گاڑیاں لواری ٹنل پر پھنس گئیں۔
مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں برفباری رک گئی ۔ ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، اسلام آباد، ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پاراچنارمنفی 05، گوپس منفی 04،مالم جبہ منفی 03 ، مری، سکردو، استور، کوئٹہ منفی02 ، راولاکوٹ اور قلات منفی 01ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری خیبرپختونخواہ: بالاکوٹ43 ، کاکول 31، دیر 29 ، پٹن 25 ، کالام 19، پاراچنار18، جبکہ مالم جبہ02 انچ برفباری، پنجاب مری 34 ، لاہور سٹی15 ، لاہورائیرپورٹ 12 ، اسلام آباد (سیدپور28، زیرو پوائنٹ12، گولڑہ08، بوکرہ07)، راولپنڈی (شمس آباد 11، چکلالہ14)،منگلہ 06 جبکہ مری 05 انچ برفباری، کشمیر میں راولاکوٹ34 ، گڑھی دوپٹہ 29 ، مظفرآباد 25 ، کوٹلی 18 ، گلگت بلتستان میں سکردو 04 جبکہ استور میں 02 انچ برفباری ہوئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار