دہشت گردی کے ملزموں کی صلح کی بنیاد پر بریت کے فیصلے کے لئے عدالت عظمیٰ کا لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) دہشت گردی کے ملزموں کی صلح کی بنیاد پر بریت کے فیصلے کے لئے عدالت عظمیٰ کا لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 11 فروری کو دہشت گردی کے ملزموں کی صلح کی بنیاد پر بریت کے فیصلے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ میں جسٹس ثاقب نثار ‘ جسٹس اعجاز افضل ‘ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور ملک شامل ہوں گے۔ واضح رہے ہکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی بریت کا معاملہ بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی عابد رضا بھی دہشت گردی کے مقدمہ میں صلح پر بری ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں