دھوکہ دہی کیس: سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ محمد اقبال کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے دھوکہ دہی کیس میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ محمد اقبال کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے دھوکہ دہی کیس میں ملوث سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ محمد اقبال کے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے انسداد جرائم سرکل کے انسپکٹر اصغر خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش مکمل کرلی ہے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا کی منظور کرتے ہوئے14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے اس کے بعد ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزم کو گیارہ فروری کو مکمل چالان کے ساتھ دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے واضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں