بھارت ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ،لطیف اللہ محسود

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسود نے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے چہرے سے نقاب اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے،”را“افغان خفیہ ایجنسی سے ملکر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کراتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں مل کر کالعدم ٹی ٹی پی سے کارروائیاں کراتی ہیں ، تربیت کے ساتھ ساتھ پیسے بھی ملتے ہیں۔ سرحد پار سے دہشت گردی کا رونا رونے والوں کا اپنا ہی چہرہ بے نقاب ہوگیا ، پاکستان کے امن پر وار کرنے والوں کے اپنے ہی ساتھی نے سچ اگل دیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اور حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسود نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

(جاری ہے)

را افغان خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر کالعدم ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عبدالولی کے ذریعے پیسے اور تربیت دی جاتی ہے۔ دہشت گرد لطیف اللہ محسود کے مطابق جیل میں قرآن پاک پڑھنے کے بعد اس کیآنکھیں کھلیں۔ لطیف اللہ محسود نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی جن لوگوں کو اغوا کرتی تھی ان کے ورثا کو دھمکیآمیز کال وہی کیا کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں