اگر میری کرپشن ثابت کر دی جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا بیان

معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں‌خورشید شاہ کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 13:28

اگر میری کرپشن ثابت کر دی جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا بیان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے مابین حالیہ شروع ہوئی لفاظی جنگ کے ردٍ عمل میں سید خورشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر میری کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ خورشید شاہ کے اس بیان نے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کو چین سے نہ بیٹھنے دیا اور مبشر لقمان سید خورشید شاہ کی کرپشن کی تمام تر کہانی بمعہ ثبوت سب کے سامنے لے آئے۔

مبشر لقمان نے خورشید شاہ کو چیلنج کیا کہ ان کے پاس خورشید شاہ کی کرپشن کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کی کرپشن سے متعلق ہمیں معلوم ہے کہ کیسے آپ پہلے میٹر سے بڑے میٹر اور پھر اپوزیشن لیڈر بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کی کرپشن سے متعلق ہم اس سے قبل بھی ہم ایک پروگرام کر چکے ہیں جس میں خورشید شاہ کو میٹر شاہ کا خطاب دیا تھا ۔

انہوں نے خورشید شاہ کو چیلنج کیا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ سارے ثبوت دوبارہ ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ منشر لقمان نے خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اتنے ہی دودھ کے دُھلے ہوئے ہوتے تو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ یا سندھ اسمبلی کو یہ بیان نہ دینا پڑتا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو پکرنے سے قبل اسپیکر سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں