وفاق نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 18ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23ارب 23 کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈ جاری کردیئے

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) وفاق نے آزاد کشمیر بلاک اور گلگت بلتستان بلاک کے 18ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23ارب 23 کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈ جاری کردیئے ۔ اے جے کے بلاک کیلئے 11 ارب 50 کروڑ جبکہ گلگت بلتستان بلاک کئے آٹھ ارب بیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اٹھارہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23ارب 23 کروڑ 70لاکھ جاری کردیئے ہیں آزاد کشمیر کیلئے گیارہ ارب پچاس کروڑ ہیں جس میں جاگیراں میں اڑتالیس میگا واٹ پن بجلی کیلئے تیس کروڑ میرپور میڈیکل کالج کیلئے دس کروڑ ، میر واعظ محمد فاروق شہید کالج کیلئے دس کروڑ ، میر واعظ محمد فاروق شہید کالج کیلئے دس کروڑ اے جے کے قانون ساز اسمبلی کی عمارت کیلئے دس کروڑ ضلع میرپور میں چک سواری واٹر سپلائی سکیم کیلئے پندرہ کروڑ ، شکرینگ میں چھبیس میگا واٹ پن بجلی منصوبے کیلئے دس کروڑ جبکہ گلگت بلتستان بلاک کیلئے آٹھ ارب بیس کروڑ نلتر 5 میں 14میگا واٹ پن بجلی منصوبے کیلئے ایک ارب نلتر تین میں سولہ میگا واٹ پن بجلی منصوبے کیلئے چالیس کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں