ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیق خان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:27

ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیق خان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیق خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا فرنٹ مین فیصل صدیق خان ٹڈاپ کیس میں نامزد اور مفرور تھا۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کرکے اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں