وفاقی پولیس نے مولانا عبد العزیز کے گھر کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا،جامعہ حفصہ جانے والوں کی تلاشی ، ریکارڈ مرتب ، پولیس اور رینجرز کی ناکہ بندی اور پوچھ گچھ کے باعث علاقہ مکین پریشان
مولانا عبد العزیزکا تھانہ آبپارہ میں اپنے خلاف درج مقدمے میں ضمانت کرانے پر غور
ہفتہ 30 جنوری 2016 17:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کے گھر کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا ‘جامعہ حفصہ جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور پولیس نے ان کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کے گھر کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے۔
علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس نے ان تین گلیوں میں ناکے لگا دیے ہیں جو جامعہ حفصہ کی طالبات کی گزر گاہیں ہیں۔ اس موقع پر انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار بھی علاقے میں خفیہ نگرانی کے لئے موجود تھے۔(جاری ہے)
خواتین کی سرچنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق جامعہ حفصہ میں جانے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں پولیس کو طالبات کی تعداد اور ان کے دیگر کوائف سے آگاہی ہو ۔
دوسری طرف پولیس اور رینجرز کی ناکہ بندی کے باعث علاقہ مکین بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں بھی آمد و رفت کے دوران پولیس سے پوچھ گچھ کے عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا عبد العزیز تھانہ آبپارہ میں اپنے خلاف زیر دفعہ ایک سے نو درج مقدمے میں ضمانت کرانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ گرفتاری سے بچ سکیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری