پاکستان اور ایران کے عوام اور حکومتیں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینگے،وہ مل کر اپنے اپنے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ، پاکستان اور ایران کے مابین گہرے دوستانہ اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں،ثقافتی تبادلے کا پروگرام اور معاہدہ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث ہو گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر سے ملاقات میں گفتگو ،پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی گردانتے ہیں ، شہاب الدین دارائی

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریاتسینیٹر پرویز رشیدنے کہاہے کہ برادر اسلامی ملک ایران نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، پاکستان اور ایران کے مابین گہرے دوستانہ اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں ، دونوں برادر اسلامی ممالک گہرے سماجی، ثقافتی، مذہبی، تاریخی اور تمدنی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جنہیں جدا کرنا ناممکن ہے ، دونوں ممالک مشترکہ ثقافت اور روایات کے حامل ہیں اور مذہبی لحاظ سے بھی ایک دوسرے کے نزدیک ہیں ، دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے کا پروگرام اور معاہدہ ان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث ہو گا ، امید ہے دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینگے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے اپنے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ، بین الاقوامی سطح پر بھی ایران پاکستان یکساں موقف رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں اپنے دفتر میں ثقافتی قونصلر سفارت اسلامی جمہوری ایران آقای شہاب الدین دارائی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے ثقافتی روابط کے بارے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی کو خیر مقدم کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے دوستانہ اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں۔

علاوہ ازیں دونوں برادر اسلامی ممالک گہرے سماجی، ثقافتی، مذہبی، تاریخی اور تمدنی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جنہیں جدا کرنا ناممکن ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ ثقافت اور روایات کے حامل ہیں اور مذہبی لحاط سے بھی ایک دوسرے کے نذدیک ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے کا پروگرام اور معاہدہ ان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث ہو گا۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینگے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے اپنے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایران پاکستان یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران شہاب الدین دارائی نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن اور انقلاب اسلامی کی سینتیسویں سالگرہ کے سلسلہ میں فنون لطیفہ و ثقافتی ورثہ کی نمائش کے سلسلہ میں ہم وزارت اطلاعات و نشریات کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان تقریبات کے انعقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خاص طور پر صبا محسن رضا سیکرٹری وزارت اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شہاب الدین دارائی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی کو اپنی خوشحالی گردانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی رہبری میں خون شہدا کی بدولت کامیاب و کامران ہوا اور ہمیشہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان مودت اور دوستی کا رشتہ قائم رہا ہے اور آیت اﷲ خامنہ موجودہ رہبر انقلاب بھی پاکستان کیس ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بہتر روابط کی تاکید بھی فرماتے ہیں۔

ہمیشہ پاکستان کا کردار بین الاقوامی طور پر شاندار رہا ہے ۔ اس امید کے ساتھ کہ ہم آئندہ نسلوں تک ثقافتی ورثہ کو مستقل کر سکیں اپنی کوشش جاری و ساری رکھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران طویل اقتصادی پابندیاں برداشت کیں اور بالآخر ایرانی قیادت کی فہم و فراست اور ایرانی مفادات کو محفوظ رکھتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کا راستہ نکال لیا۔

اس سے نہ فقط ایران میں ترقی کے عمل تیز ہو گا بلکہ ہمسایہ ملک پاکستان بھی اس کے ثمرات سے مستفید ہوگا۔ علاوہ ازیں دونوں دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر نے ایران کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی اور پاک ایران وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے شہاب الدین دارائی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت بھی قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایرانی بھائیوں سے ملکر بڑی خوشی ہو گی۔

اس کے علاوہ شہاب الدین دارائی نے کہا کہ ایران کے وزیر ثقافت آئندہ دنوں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جس پر پرویز رشید نے کہا کہ مجھے ان سے مل کر اور ان کی مہمان نوازی کرکے نہایت خوشی ہو گی۔ اور انقلاب کی تقریبات میں میری شرکت باعث افتخار و عزت ہے۔ کیونکہ ایران ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے عوام اور حکومت کے احساسات و جذبات اور موقف بھی یکساں ہے۔ جس کی مثال دنیا میں کم ملتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں