وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار،اسلحہ ودیگر مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:44

اسلا م آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران06ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد یو نس کو گرفتار کرکے ا س سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے کا ر چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عمر ان کو گرفتار کر لیا ۔تھا نہ کورال پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان جا وید اور صابر حسین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ر یو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران دو پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں