وفاقی دارلحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس کا سرچ آپریشن ٗ 66مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی دارلحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 66مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے پولیس نے فیض آباد ،اقبال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس کے دوران 66مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ٗ ملزمان سے 5موٹر سائیکلیں اور ایک کار بھی برآمد کی گئی ہے جس کے بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں