اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ اور تھیم سونگ کی رونمائی، مصباح کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:17

اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ اور تھیم سونگ کی رونمائی، مصباح کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کٹ اور تھیم سونگ کی رونمائی میں کپتان مصباح الحق اور ٹیم ارکان جیت کے جذبے سے سرشار دکھائی دئیے۔ کپتان کی اہلیہ بھی پرجوش تھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اپنی اہلیہ اور ٹیم ارکان کے ہمراہ رنگا رنگ تقریب رونمائی میں آئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے کو تیار ہے۔ مصباح کی اہلیہ کو یقین ہے کہ ان کے شوہر کی کپتانی میں ٹیم جیتے ہی جیتے۔ سعید اجمل سمیت ٹیم کھلاڑیوں کا جذبہ بھی عروج پر تھا۔وفاقی دارالحکومت کے شہری بھی پرجوش اور دعا گو ہیں کہ شہر کے نام سے جڑی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں سرخرو رہے۔ تقریب میں علی ظفر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے گیت گا کر اسے چار چاند لگا دئیے۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں