بلٹ پروف گاڑی ، سابق چیف جسٹس نے مقدمے میں فریق بننے کے لئے قانونی مشیروں سے مشاورت مکمل کر لی

اتوار 31 جنوری 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کا مقدمہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے مقدمے میں فریق بننے کے لئے قانونی مشیروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے حتمی فیصلہ رواں ہفتے سامنے آنے کا امکان ہے افتخار محمد چودھری کے فوکل پرسن احسن الدین شیخ نے واضح کیا ہے کہ گاڑی واپس نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بلٹ پروف گاڑی کے استعمال اور دیگر مراعات بارے مقدمے میں فریق بننے کے لئے مشاورت کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ 4 فروری کو حکومتی انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ ان کے خلاف کرتی ہے تو پھر اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلج کیاجائے گا سپریم کورٹ نے پہلے ہی ہائی کورٹ کو فروری کے پہلے ہفتے میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے عدالت نے یہ حکم راجہ حنیف ریاض راہی کی درخواست پر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں