سپریم کورٹ رواں ہفتے 6 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

اتوار 31 جنوری 2016 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے رواں ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے ججز صاحبان کاروسٹر جاری کردیاہے جس کے مطابق یکم فروری سے چارفروری تک سات فاضل بنچ قائم کیے گئے ہیں چھ بنچزاسلام آباد پرنسپل سیٹ پرجبکہ ایک بنچ لاہورمیں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

بنچ نمبرایک میں قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس اقبال حمیدالرحمان ،جسٹس طارق پرویز،بنچ نمبردومیں جسٹس امیرہانی مسلم ،جسٹس عمرعطاء بندیال ،جسٹس خلجی عارف حسین ۔

بنچ نمبرتین میں جسٹس اعجازافضل خان ،جسٹس سردار طارق ،جسٹس فیصل عرب ،بنچ نمبرچارمیں جسٹس گلزاراحمد،جسٹس دوست محمدخان ،بنچ نمبرپانچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس قاضی فائزعیٰی ،بنچ نمبرچھ میں جسٹس مشیرعالم اورجسٹس مقبول باقراورلاہورمیں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ او رجسٹس منظور احمدملک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں