مشرف غداری کیس ،شوکت عزیزاور عبدالحمید ڈوگر سے رواں ہفتے بیانات ریکارڈ کئے جانے کا امکان

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان دبئی میں ریکارڈ کیا جائے گا ۔ ذرائع

اتوار 31 جنوری 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے میں خصوصی عدالت کے احکامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے شریک ملزمان کے طور پر تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے بیانات رواں ہفتے ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔ 7 فروری کو سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان دبئی میں ریکارڈ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے رواں ہفتے عبدالحمید ڈوگر سمیت دیگر افراد کے بیانات ریکارڈ کرے گی ۔ عبدالحمید ڈوگر کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا تھا اس لئے ایف آئی اے کو چونکہ قانونی طور پر اب سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کا بیان ریکارڈ کرنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ہے اس لئے ان کا سابق ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب سے سابق وزیر اعظم بیان ریکارڈ کرانے کے لئے حامی بھر چکے ہیں پرویز مشرف اور زاہد حامد اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں