حکومت پنجاب کا17 شہروں میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف خاموشی سے کارروائی کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے 17 شہروں میں غیر اعلانیہ طور پر دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف خاموشی سے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اسی وجہ سے سکولوں کو بھی متوقع دہشت گردی سے بچانے کے لئے بند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں اور عام لوگں کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلا ف غیر اعلانیہ طور پر خاموشی سے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے حساس اداروں نے کارروائی میں مدد فراہم کرنے کی تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں اور تمام تر معلومات اور ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کیا جائے گا اور کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا جن علاقوں میں کارروائی کا امکان ہے ان میں جنوبی پنجاب کے زیادہ تر ضلعے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں