یورپی ممالک کامیاں بیوی کے رشتے میں استحکام لانے کے لئے اسلامی تعلیمات سے فا ئدہ اٹھا نے کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) یورپی ممالک نے میاں بیوی کے رشتے میں استحکام لانے اور عائلی معاملات کے حل کے لئے اسلامی تعلیمات سے فا ئدہ اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا ، تاکہ دنیا سے عریانی ، فحاشی کا خاتمہ بھی کیا جاسکے ایک مغربی جریدے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مغربی اور یورپی ممالک عورت، مرد کے حوالے سے عائلی ، خاندانی مسائل کے خاتمے کے لئے اور میاں بیوی کے رشتے کو مستحکم کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات سے فائدہ اٹھایا جائے گا اسی بارے قرآن مجید کی سورة النساء اور سورة نور می ں دیئے گئے احکامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس بارے اسلامی مفکرین سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور پھر ان تعلیمات کو قوانین کی شکل دینے کے اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں