بانجھ پن کی بیماری کے 80فیصد کیسز کا علاج ممکن ہے، ماہرین کا سیمینار سے خطاب

اتوار 31 جنوری 2016 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) بانجھ پن کی بیماری کے 80فیصد کیسز کا علاج ممکن ہے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں 15تا 20فیصد جوڑے بانجھ پن کا شکار ہیں جن میں سے 40فیصد مرد جبکہ 30فیصد خواتین اور 30فیصد کیسز میں مرد اور خواتین دونوں طبی مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طبی سائنس کی ترقی اور تحقیق سے اب بانجھ پن کی 80فیصد وجوہات کا علاج ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانجھ پن کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کر کے اسکی شرح میں نمایاں حد تک کمی کی جاسکتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں