پہلی ششماہی کے دوران سندھ میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں 26فیصد اضافہ

اتوار 31 جنوری 2016 14:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) جاری مالی سال 2015-16کی پہلی ششماہی کے دوران صوبہ سندھ میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں 26فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایکسٹائیز اینڈ ٹیکسیشن صابر شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران صوبے میں 21.1ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران صوبہ میں 16.7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ سے صوبہ میں اقتصادی سرگرمیوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں بہتری آئیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں