جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب

اتوار 31 جنوری 2016 14:12

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش '' دی ہوٹل شو '' میں شرکت کے خواہش مند برآمدی اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 17 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ہوٹل ٹیکسٹائلز، تولئے، پردے، بسترے کی چادریں، یونیفارمز، ایپرن، ٹیبل کلاتھ، مشینیں، مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور کٹلری سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں شرکت سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں